امام کعبہ کی ن لیگی حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالا تر ہے، اشرف جلالی

IQNA

امام کعبہ کی ن لیگی حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالا تر ہے، اشرف جلالی

11:55 - March 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504320
بین الاقوامی گروپ:اگر امام کعبہ کو حکمرانوں کی کرپشن کا علم نہیں تھا تو انہیں بغیر معلومات وقت کے ظالم حکمرانوں کے قصیدے پڑھنا زیب نہیں دیتا اور اگر امام کعبہ نے حکمرانوں کی دین دشمنی سے آگاہی کے باوجود ان کی تعریف کی

ایکنا نیوز- شفقنا-تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کی جانب سے کرپٹ حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالاتر ہے، اگر امام کعبہ کو حکمرانوں کی کرپشن کا علم نہیں تھا تو انہیں بغیر معلومات وقت کے ظالم حکمرانوں کے قصیدے پڑھنا زیب نہیں دیتا اور اگر امام کعبہ نے حکمرانوں کی دین دشمنی سے آگاہی کے باوجود ان کی تعریف کی ہے تو یہ بہت بڑی جسارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ حکمران ہیں جنہوں نے علماء سے درخواست کر رکھی ہے کہ ملک میں سود کو حلال قرار دے دیں، ایسے حکمرانوں سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے کہ وہ دین کیلئے کوئی مثبت کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہولی کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ خدا اور بھگوان ایک ہیں، ہم دونوں کو ہی مانتے ہیں۔

علامہ اشرف جلالی نے کہا کہ جس حاکم کاعقیدہ یہ ہو اسے جوتے ہی پڑیں گے

نظرات بینندگان
captcha