شام؛ قرآن مجید میں بم سے ہلاکت

IQNA

شام؛ قرآن مجید میں بم سے ہلاکت

8:55 - March 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504329
بین الاقوامی گروپ: دہشت گردوں کے قرآن مجید کے جلد میں فٹ بم پھٹنے سے ترک فوجی «اورهان سورمن» جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

شام؛ قرآن مجید میں بم سے ہلاکت

ایکنا نیوز- ترک پریس کے مطابق منگل کے روز" شاخہ زیتون" آپریشن کے دوران ترک فوجی اورهان سورمن قرآن مجید میں رکھے بم پھٹنے کی وجہ سے جان بحق ہوا۔

 

عفرین شہر میں مین پاک کرنے کی مہم میں واقعہ رونما ہوا ہے۔

 

اورهان سورمن مشکانلی نامی گاوں میں قرآن مجید کے اوراق کو اٹھانا چاہتے تھے کہ اس میں رکھے بم پھٹنے کی وجہ سے وہ جان بحق ہوگیے۔

 

اس سے پہلے بھی «نُصیبین» اور «ماردین» کےعلاقوں میں قرآن مجید میں بم رکھنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ کرد مخالف فورسز کو کچلنے کے لیے ترک فورسز عفرین میں پیش قدمی کررہی ہیں۔

 

ترکی کا کہنا ہے کہ مذکورہ آپریشن اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق ملکی سالمیت کے لیے شروع کیا گیا ہے اور اسمیں عام افراد کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔/

3700209

نظرات بینندگان
captcha