گارڈین: الحدیده میں اقوام متحدہ کی آرزو خاک میں مل گیی

IQNA

گارڈین: الحدیده میں اقوام متحدہ کی آرزو خاک میں مل گیی

9:33 - June 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504729
بین الاقوامی گروپ: انگلش اخبار کے مطابق سعودی الاینس کے حملوں کی وجہ سے جنگ بندی کی خواہش برباد ہوگیی ہے

گارڈین: الحدیده میں اقوام متحدہ کی آرزو خاک میں مل گیی

ایکنا نیوز-  النشرة نیوز نے  روزنامه گارڈین کے مقالے کا حوالہ دیکر کہا ہے کہ یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ اور سعودی اقدامات سے اقوام متحدہ کی آرزوئیں خاک میں مل گییں ہیں

 

سعودی فوجی الاینس اور فورسز جو سابق صدر عبد ربه منصور هادی کی حمایت کررہی ہے، انہوں نے  دھمکی دی ہے کہ صرف حوتی عقب نشینی اور الحدیدہ بندرگاہ خالی کرنے کی صورت میں جنگ بندی ممکن ہے۔

 

مقالے میں امارات کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اماراتی وزیر خارجہ انور قرقاش کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیا ہے جسمیں انہوں نے کہا کہ حوتیوں کی کوئی شرط قبول نہیں اور انکی شرط رکھنے کا وقت گزر چکا ہے۔

 

مقالہ مزید لکھتا ہے: اقوام متحدہ کا خصوصی نمایندہ مارٹین گریفیتس مذاکرات کے زریعے سےالحدیدہ بندرگاہ کو حوتیوں سے خالی کرانے پر کوشش کررہا ہے مگر اب تک وہ اس میں ناکام رہا ہے۔/

3723692

نظرات بینندگان
captcha