داعش کی شکست پر عراق میں پہلی سالگرہ

IQNA

داعش کی شکست پر عراق میں پہلی سالگرہ

8:00 - December 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3505451
بین الاقوامی گروپ- عراق میں داعش کی شکست کے ایک سال مکمل ہونے پر جشن منایا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الخلیج نیوز کے مطابق عراقی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بروز سوموار عراق میں داعش کی شکست کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف علاقوں میں پروگرامز منعقد ہوں گے۔

 

عراقی میڈیا کے مطابق حکومت نے داعش کی شکست کے ایک سال مکمل ہونے پر عراقی عوام کو مبارکبادی پیش کی ہے۔

 

میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے اور عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمهدی خطاب بھی کریں گے جبکہ تمام اداروں، مراکز اور بازاروں میں عوام ایک منٹ کی خاموشی سے شہداء کو خراج پیش کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس دن کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔/

3770662

نظرات بینندگان
captcha