امریکا:کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی

IQNA

امریکا:کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی

11:58 - March 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3505905
بین الاقوامی گروپ-امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد امریکہ میں مسجد پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو Escondido میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فوراً اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی۔

 

رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔

 

مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔

 
نظرات بینندگان
captcha