لورالائی، دہشتگردوں اور ایف سی کے مابین مقابلہ، دو خودکش حملہ آور ہلاک

IQNA

لورالائی، دہشتگردوں اور ایف سی کے مابین مقابلہ، دو خودکش حملہ آور ہلاک

9:11 - October 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506755
بین الاقوامی گروپ: سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے کے دوران دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کیا، ایف سی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے کے دوران دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha