سعودی عرب؛ بغیر اجازت نامہ حج کرنے پر جرمانہ

IQNA

سعودی عرب؛ بغیر اجازت نامہ حج کرنے پر جرمانہ

8:02 - July 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507912
تہران(ایکنا)سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اجازت نامہ کے بغیر حج کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائےگا۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت حج کرنے اور منی، مزدلفہ اور عرفات میں داخل ہونے پر دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائےگا۔

 

رپورٹ کے مطابق سخت اقدامات کورونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے کیے جارہے ہیں تاکہ حجاج کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

وزارت حج  نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے اس سال حج محدود ہوگا اور صرف ملک کے اندر سے غیر ملکی افراد اور سعودی شہری حج کرسکیں گے۔

 

حج میں دیگر کسی بھی ملک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہ ہوگی۔/.

3910167

نظرات بینندگان
captcha