محسنیه فاونڈیشن؛ آنلائن قرآنی مرکز/ ایرانی مرکز کے ساتھ ملکر کام پر اتفاق

IQNA

محسنیه فاونڈیشن؛ آنلائن قرآنی مرکز/ ایرانی مرکز کے ساتھ ملکر کام پر اتفاق

9:01 - June 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3509442
تہران(ایکنا) محسنیہ قرآنی فاونڈیشن لاہور تیس سال سے قرآنی تعلیمات کی ترویج پر کام کررہا ہے۔

خانہ فرھنگ ایران لاہور کے مطابق محسنیه فاونڈیشن ۱۹۹۰ کو جوہر ٹاون لاہور میں قایم ہوا جو قرآنی ثقافت اور

تعلیمات اهل بیت(ع) نسل جوان میں عام کرانے کی کاوشوں میں مصروف عمل ہے۔

 

ہر ہفتے کو تفسیر قرآن کی کلاسز فاونڈیشن کے بانی شیخ محمد محسن منور یوسفی اور انکے بیٹے محمد احمد محسنی  اردو اور انگریزی میں منعقد کی جاتی ہیں جو آن لائن بھی نشر کیا جاتا ہے۔

 

مرکز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے خانہ فرھنگ ایران لاہور کے سربراہ جعفر روناس نے مرکز کا دورہ کیا اور انکے سربراہ «محی الدین شیخ محمد محسن منور محسنی» سے ملاقات کی اور وحدت مسلمین، قرآنی علوم اور دیگر تحقیقی کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسنیه فاونڈیشن؛ آنلائن قرآنی مرکز/ ایرانی تعاون پر اتفاق

شیخ محمد محسن منور محسنی جو دو بار ایران کا دورہ کرچکے ہیں کا کہنا تھا: تیس سال پہلے ایران گیا تھا اور دوسری بار ۲۰۱۴ کو ایران جانے کا موقع ملا جسمیں مشهد، گیلان، فومن، تهران، ری، قم، اصفهان اور شیراز دیکھنے کا موقع ملا۔

شان اهل بیت(ع) میں تیس جلد کتابیں لکھنے والے معروف اسکالر کا کہنا تھا: ایران کی مہمان نوازی اور پابندی کے باوجود ترقی کو دیکھر خوشی ہوئی۔

 

انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات کا ذکر کیا اور کہا حرم امام رضا(ع) اور حکیم عمر خیام، حکیم ابوالقاسم فردوسی، حافظ و سعدی پاکستانی عوام کے درمیان محترم ہیں۔

محسنیه فاونڈیشن؛ آنلائن قرآنی مرکز/ ایرانی تعاون پر اتفاق

محسنیه فاونڈیشن کا کہنا تھا کہ ایران مسلمان سیاحوں اور پاکستانی عوام کا اہم ترین سیاحتی ملک بن سکتا ہے۔

شیخ منور محسنی نے اهل بیت (ع) کی فضیلت اور خدمات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رحلت رسول گرامی اسلام کے بعد ترویج اسلام میں انکا عظیم کردار تھا۔

ملاقات میں ایرانی ثقافتی نمایندے نے فاونڈیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔/

3974769

نظرات بینندگان
captcha