شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی اتحاد امت کے حقیقی داعی تھے۔ ناصر عباس

IQNA

شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی اتحاد امت کے حقیقی داعی تھے۔ ناصر عباس

8:52 - June 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509607
تہران(ایکنا) کسی مخصوص مسلک کے عقائد اور تاریخ کو حقیقی تسلیم کرنے پر دوسروں کو زور نہیں دیا جا سکتا-

ایکنا نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں شہید پاکستان اور اتحاد امت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی اتحاد امت کے حقیقی داعی تھے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کا جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ ’’شہید پاکستان اور اتحاد امت کا نفرنس‘‘ سے خطاب میں کہنا تھا کہ سرفراز نعیمی نفاق بین المسلمین کے خاتمے کے لیے ساری زندگی متحرک رہے اوراتحاد امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حق اور اصولی بات پر ڈٹ جانا ان کا طرہ امتیاز تھا۔وہ ایک جرات مند شخصیت تھے جو فتنوں اور فتنہ پسندوں کی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا تھے۔

شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی اتحاد امت کے حقیقی داعی تھے۔ ناصر عباس

ڈاکٹر سرفراز ملنسار اور شفیق انسان تھے۔اپنے متاثر کن لب و لہجے کی بدولت ایک ہی ملاقات میں دوسروں کو گرویدہ کر لیتے۔ اتحاد امت کے لیے ان کے فکر و نظریات ان کے چاہنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم پر حتمی فیصلہ جید علمائے کرام کی تجاویز و آراء کے بغیر جلدی بازی میں کرنا مشکلات کو دانستہ دعوت دینے کے مترادف ہے۔تکنیکی و سائنسی علوم یا زبان کے اعتبار سے نصاب کو یکساں کیا جا سکتا ہے تاہم کسی مخصوص مسلک کے عقائد اور تاریخ کو حقیقی تسلیم کرنے پر دوسروں کو زور نہیں دیا جا سکتا۔یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت سے خطے کی صورتحال دن بہ دن پیچیدہ ہورہی ہے۔ قومی مفادات کے تحفظ اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور دیگر اہم شخصیات اور علما شریک تھے۔/

شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی اتحاد امت کے حقیقی داعی تھے۔ ناصر عباس

نظرات بینندگان
captcha