مسلمان خاتون یونیورسٹی طلبا کی چیرپرسن منتخب

IQNA

۳۲۰ ساله تاریخ میں پہلی بار؛

مسلمان خاتون یونیورسٹی طلبا کی چیرپرسن منتخب

9:43 - June 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3509614
تہران(ایکنا) امریکی بیل یونیورسٹی کی ۳۳۲۰ تاریخ میں پہلی بار مسلمان لڑکی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی چیرپرسن منتخب ہوگئی۔

امریکہ اور مغرب میں طلبا اور مسلمان محققین نے ہمیشہ اکیڈمک تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے

انیس سالہ بیان جلال امریکی بیل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی چیرپرسن منتخب ہوگئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ میں مسلمان اقلیت محدودیت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں اور میری کوشش ہے کہ بعنوان مسلمان ایک مثبت تصور پیش کرسکوں۔

بیان جلال نے اس عہدے اور کورونا بحران کے حوالے سے کہا کہ طلبا کو کورونا بحران میں مالی معاونت، صحت کے وسایل کی فراہمی اور انکو آگاہی دینا وغیرہ دینا میری ترجیحات رہی ہے۔

انہوں نے مسلمان طلبا کی اہم پوسٹوں پر تعیناتی کو اسلام فوبیا سے مقابلے کی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا: ہم لوگوں کے تصورات کو درست کرسکتے ہیں اور میں ایک باپردہ خاتون کے طور پر اس چیز کو ثابت کرنے کی کوشش کرونگی۔

 

جلال نے طلبا کی ذہنی اور جسمانی تربیت کی طرف تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور دیگر طلبا میں ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ میری ترجیحات میں شامل ہے۔

بیل یونیورسٹِی طلبا فیڈریشن سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی کمی لیے وہ کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی۔

بیل یونیورسٹی امریکہ کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سرفہرست ہے جو سال ۱۷۰۱ میں امریکی ریاست کنٹیکٹا میں قایم کی گیی ہے۔

امریکہ میں بہت سے صدور جیسے بیل کلنٹن، جورج بش، جان کیری اور ہیلری کلنٹن وغیرہ اسی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔/


3978840

نظرات بینندگان
captcha