ویبنار، بعنوان "ہندوستان میں اسلامی ثقافت اور تمدن کی وسعت میں رضوی سادات کا کردار"

IQNA

بمناسبت ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ؛

ویبنار، بعنوان "ہندوستان میں اسلامی ثقافت اور تمدن کی وسعت میں رضوی سادات کا کردار"

18:36 - June 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3509626
تہران (ایکنا) ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حوالے سے ویبنار بائیس جون کو منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق   ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایک ویبنار بتاریخ 22/جون 2021ء بروز  منگل 3 بجے بعد از ظہر آستانہ قدس رضوی، سفارتخانہ جمہوری اسلامی ایران دہلی، خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران دہلی، انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی کی جانب سے "نقش سادات رضوی در گسترش فرہنگ و اندیشہ اسلامی در ہند" یعنی ہندوستان میں اسلامی ثقافت اور تمدن کی وسعت میں رضوی سادات کا کردار کے عنوان سے انعقاد کیا گیا ہے۔

ویبنار میں میں ہندوستان و ایران کی برجستہ شخصیات اپنے اپنے خیالات کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں جن میں جناب ڈاکٹر مہدی سیدی، جناب ڈاکٹر غلام رضا جلالی، جناب ڈاکٹر محمد علی ربانی، جناب ڈاکٹر مولانا مہدی علیزادہ موسوی،  جناب ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری،حجۃ الاسلام و المسلمین سید عالم مہدی رضوی،حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی امیر رضوی،حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد علی،حجۃ الاسلام و المسلمین سید رضی حیدر،حجۃ الاسلام و المسلمین سید غلام حسین رضوی،حجۃ الاسلام و المسلمین سید شمشاد احمد رضوی،حجۃ الاسلام والمسلمین سیدتصدیق حسین رضوی صاحبان کے اسامی قابل ذکر ہیں۔

ل تمام محبان امام رضا علیہ السلام سے آنلائن لنک کے ذریعہ پروگرام میں شرکت کرنے کی گزارش کی گئ ہے۔

نوٹ:اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے  مندرجہ ذیل   لنک پر کلک کریں: 

https:// www.youtube.com/user/persianlearning

 

نظرات بینندگان
captcha