یوم عاشور؛ ساری دنیا حسین حسین (ع) کریں

IQNA

یوم عاشور؛ ساری دنیا حسین حسین (ع) کریں

10:55 - October 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3393031
بین الاقوامی گروپ:دنیا بھرمیں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے/ عراق کے شہر کربلاء میں کروڈوں کا اجتماع

ایکنا نیوز- دین اسلام کی سربلندی اور حق کے لئے میدان کربلا میں ڈٹ جانے والے نواسہ رسول اللہ (ص) حضرت امام حسین (ع) اور ان کی آل کی بے مثال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر دنیا بھر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

عراق کے شہر کربلاء میں مقامی میڈیا کے مطابق کروڑوں عاشقان حسینی عزاداری میں مصروف آہ و بکا ہیں اور امام مظلوم سے تجدید بیعت کرکے امام وقت کو پرسہ پیش کررہے ہیں ۔

یورپ،امریکہ اور آسٹریلیا کے اکثر بڑے شہروں میں " واہ حسینا" کی صدائیں بلند ہیں ۔

پاکستان میں 10 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ حساس اضلاع میں جلوسوں کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر مغرب کے وقت امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ کھارادر پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔ 
لاہور میں 10 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس رات دیر گئے نثار ہویلی  سے نکلا جو مرکزی راستوں پر رواں دواں ہے، جلوس کے شرکاء نے رات 4 بجے شیعہ محلہ کی شیعہ مسجد میں آذان علی اکبر دی اور پھر رنجیر زنی کی گئی۔ جلوس مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔
فیصل آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ دھوبی گھاٹ سے نکلا ہے جو مقامی راستوں سے ہوتا ہوا چوک گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں سے واپس ہوتا ہوا مغرب کے وقت امام بارگاہ دھوبی گھاٹ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا ہےجب کہ ایبٹ آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ ٹینچی سے برآمد ہوا۔ پشاور میں بھی 12 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کو شہر میں داخلہ ممنوع ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، گجرانوالہ، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، گلگت، استور اور مانسہرہ سمیت دیگر شہروں میں بھی ماتمی جلوس نکالے گیے ہیں۔

 

ٹیگس: جلوس ، عاشورا ، عزا ، امام ، حسین
نظرات بینندگان
captcha