جیکب آباد ؛ ماتمی جلوس میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 30

IQNA

جیکب آباد ؛ ماتمی جلوس میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 30

11:07 - October 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3393032
بین الاقوامی گروپ:صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں خواتین اور چار بچوں سمیت 30عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

ایکنا نیوز-پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں خواتین اور چار بچوں سمیت کم سے کم 30 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ جیکب آباد کے لاشاری محلے میں نو محرم کے جلوس میں ہوا۔ نویں محرم الرام کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ خودکش بمبار نے عزاداروں اور جلوس کے شرکاء کو اپنا نشانہ بنا ڈالا۔

 پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال اور امام میڈیکل سینٹر جیکب آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد سندھ بلوچستان سرحد کو سیل جبکہ رینجرز اور پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک امام بارگاہ کے باہر مبینہ خودکش حملے میں کم از کم 10 افراد شہید ہوئے تھے۔

 

ٹیگس: جلوس ، حملہ ، خودکش ، جیکب ، آباد ، عزا
نظرات بینندگان
captcha