وفاقی پولیس نے جلوس عزاداری انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

IQNA

وفاقی پولیس نے جلوس عزاداری انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

14:43 - November 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3443595
بین الاقوامی گروپ:اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹن تھری سے 20 محرم کا سالانہ جلوس نکالنے پر مسجد امام حسین (ع) کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز اسلام آباد کے سکٹر جی ٹن تھری سے 20 محرم کا سالانہ جلوس نکالنے پر مسجد امام حسین (ع) کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد انتظامیہ کو جلوس نکالنے سے روکا گیا تھا اور اس حوالے سے کئی میٹنگز ہوچکی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اس جلوس پر بعض شہریوں کو اعتراض ہے جس کی بنا پر یہ جلوس نہیں نکالا جاسکتا۔ مقدمہ میں 147، 382، 188، 149، 353 اور 186 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں قمر زیدی، محمد عرفان، سید علی، فیصل حسن، محمد باقر، سید علی حسنین، حسین ولد افتخار، مستجاب حیدر، سید محبوب عباس، کلیم عباس، اعتزاز علی، لطیف حسین، ارشاد بنگش، عاطف، علی رضوی، سید ناصر، سید ضیغم عباس، تصور حسین اور سید نفیس حیدر شامل ہیں، ملزمان پر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے پولیس کے جوانوں پر شدید پھتراو کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جلوس سالانہ بنیادوں پر نکالا جاتا تھا تاہم اس بار پولیس انتظامیہ نے تکفیریوں کے ایماء  جلوس پر وحشیانہ تشدد کیا اور بیس سے زائد عزاداروں کو گرفتار کرلیا۔

495580

نظرات بینندگان
captcha