پاکستان میں سیدالشہدا کا چہلم انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

IQNA

پاکستان میں سیدالشہدا کا چہلم انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

9:22 - December 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3459650
بین الاقوامی گروپ: پاکستان میں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں کی نگرانی اور پر امن صورتحال کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تہے۔

ایکنانیوز - مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ماتمی جلوسوں کی نگرانی اور پر امن صورتحال کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں مرکزی ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف کنٹینرزلگا کر سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بندکردیا گیا تہا۔

ملک کے معاشی حب کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں مرکزی قدیمی ماتمی تعزیے کا جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ موچی گیٹ سے بر آمد ہوا  جو اپنی منزل کربلا گامے شاہ کی جانب اختتام پذیر ہوا۔

راولپنڈی میں بھی حضرت امام حسین(ع) کے چہلم موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ملتان میں ضلع بھر سے چھوٹے بڑے 8 جلوس برآمد ہوئے جب کہ  مرکزی جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ جوادیہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات 10 بجے آستانہ لال شاہ پر اختتام پذیر ہوا اورجلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات تہے۔

کوئٹہ میں مرکزی جلوس شہداء چوک سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب(س)ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا۔

1860035

نظرات بینندگان
captcha