قیام پاکستان کے مخالفین کے مدارس دہشتگردی کے اڈے ہیں، راغب نعیمی

IQNA

قیام پاکستان کے مخالفین کے مدارس دہشتگردی کے اڈے ہیں، راغب نعیمی

10:16 - December 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3465443
بین الاقوامی گروپ: میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی عالمی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تمام ریاستی ادار ے عالمی دہشتگرد تنظیموں کے نیٹ ورک کو پاکستان میں داخل اور فعال ہونے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام نکالے گئے سالانہ عید میلاد النبی(ص) کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سیرت النبی (ص) کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا، محبت رسول (ص) کے بغیر دعویٰ ایمان نامکمل ہے، نبی کریم (ص) کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں، نبی کریم (ص) کی ناموس کا تحفظ ہمیں اپنی جان ومال سے زیادہ عزیز ہے، ہماری زندگیاں اشاعت دین اور حفاظت دین کیلئے وقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم دہشتگردوں کی سرپرستی کرنیوالے مدارس سے لاتعلقی اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں، مدارس اہل سنت وطن عزیز کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی مخالفت کرنیوالے مکتبہ فکر کے مدارس دہشتگردی کے اڈے بنے ہوئے ہیں، دہشتگردوں کو پناہ د ینے والے نام نہاد مدارس کیخلاف فی الفور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم کو متحد اور دہشگردی کیخلاف پرعزم کر دیا ہے، ڈاکٹر سرفراز حسین نعیمی شہید نے اپنی شہادت سے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونے کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی نسلیں پاکستان بچانے اور عظیم تر مملکت بنانے کیلئے کسی قربانی سے د ریغ نہیں کریں گی۔ علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ اہل سنت کے مدارس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا لہو پیش کرتے رہیں گے، ہم امن سے محبت اور دہشتگردی سے نفرت کرتے ہیں، پاکستان میں جہالت و گمراہی کے خاتمے کیلئے مدارس اہل سنت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری وفاداریاں اسلام اور پاکستان کیلئے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی عالمی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تمام ریاستی ادار ے عالمی دہشتگرد تنظیموں کے نیٹ ورک کو پاکستان میں داخل اور فعال ہونے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

مولانا امداد اللہ نعیمی نے شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔

مولانا محبوب احمد چشتی نے کہا کہ دہشگرد پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مفتی قیصر شہزاد نعیمی نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

جلوس کے اختتام پر اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

505981

نظرات بینندگان
captcha