رمضان میں دل موہ لینے والی دعائیں

IQNA

رمضان میں دل موہ لینے والی دعائیں

9:56 - April 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511658
دعا ایک اہم مذہبی امر ہے جس سے خالق سے رابطہ کیا جاتا ہے اور رمضان میں اس حوالے سے خاص تاکید کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن مجید میں انبیاء کی زبان سے کافی دعائیں بیان کی گیی ہیں اسی طرح بزرگوں سے روایات میں دل موہ لینے والی دعائیں بیان ہوئی ہیں جنمیں اہم ترین مفاہیم پوشیدہ ہیں۔

ان میں سے ایک «دعائے ابوحمزه» ہے جو امام زین‌العابدین سے منقول ہے جس میں خدا سے عاشقانہ انداز میں گفتگو کی تصویر کشی کی گیی ہے، اس دعا میں ایک طرف انسان کی ضرورتیں اور رنج و غم اور دوسری طرف خدا کی مہربانی اور توانائی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

 

«الْحَمْدُ لله الَّذي لا اَرْجُو غَيرَهُ وَلَوْ رَجَوْتُ غَيرَهُ لاَخْلَفَ رَجآئي: تعریف اس خدا کی جس کے علاوہ کسی سے امید نہیں کہ اگر کسی اور اس سے امید ہوتی تو وہ ضرور مایوس کرتا۔

اس دعا میں سائل ایک طرف خدا کی عالی ترین ستایش و حمد بجالاکر امیدواری میں اضافہ فرماتا ہے جو دینداری کا عظیم ترین درجہ شمار ہوتا ہے۔

 

دعا کے آغاز میں  فرماتے ہیں: «قَوْلُكَ حَقٌّ وَوَعْدُكَ صِدْق وَاسْئَلوُا اللهَ مِنْ فَضْلِهِ اِنَ اللهَ كانَ بِكُمْ رَحيماً: میرے رب آپکا کہنا حق اور وعدہ سچا ہے حکم دیا ہے کہ مجھ سے درخواست کرو کہ تمھارا رب مہربان ہے».

 

«رَاَيتُ مَوْلاي ذُنوُبي فَزِعْتُ وَاِذا رَاَيتُ كَرَمَكَ طَمِعْتُ فَاِنْ عَفَوْتَ: اے میرے سرور و مولا! جب میرے گناہ کو مشاہدہ کرتے ہو تو میں خوف میں مبتلا ہوتا ہوں لیکن جب آپ کی بزرگواری کی دیکھتا ہوں تو شوق سے بہت امیدوار ہوجاتا ہوں».

 

اس طرح کی دعاوں پر نظر ڈالنے سے رمضان کے ایام میں ایک طرف ہماری معنوی پوزیشن مضبوط ہوتی ہے اور دوسری جانب ناکامیوں اور ناامیدیوں میں ہماری زندگی قوی ہوجاتی ہے۔

 

*  علی بن الحسین(ع)، معروف بہ امام زین‌العابدین و امام سجاد (659-714 میلادی) امام حسین(ع) کے فرزند نامدار ہیں جنکے بہت فضائل ہیں۔ عبادات، غریبوں کی مدد میں معروف رہیں. «صحیفه سجادیه» اور «دعائے ابوحمزه» انکی معروف ترین دعاوں کا مجموعہ شمار ہوتی ہے۔

۔۔

نظرات بینندگان
captcha