کوئٹہ کے قریبی شھر مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں خود کش حملہ متعدد شہادتیں

IQNA

کوئٹہ کے قریبی شھر مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں خود کش حملہ متعدد شہادتیں

11:31 - September 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3515027
ایکنا کوئٹہ: دھماکا جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ سلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس جو مدینہ مسجد کے قریب تھا اس میں ہوا ہے جہاں بیس سے زائد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ  دھماکے میں متعدد شادتیں ہوچکی ہیں اور یہ کہ مستونگ میں دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، مستونگ میں دھماکا بڑی نوعیت کا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید میروانی کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 جب کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی تھی۔

ڈاکٹر سعید میروانی نے کہا کہ 28 افراد کی لاشیں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کی گئیں، 90 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

سٹی اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد جاوید لہڑی نے کہا کہ دھماکا ’خودکش‘ تھا اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

جاوید لہڑی نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ڈی ایس پی سٹی علی نواز گشکوری کی گاڑی سے ٹکرا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔

جان اچکزئی نے مزید کہا کہ دشمن بیرونی حمایت سے بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ دھماکا ناقابل برداشت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے حکام کو دھماکے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کے علاوہ، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوس میں شرکت کے لیے آئے معصوم لوگوں پر حملہ انتہائی قبیح عمل ہے، دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔

نظرات بینندگان
captcha