بین الاقوامی قرآنی نمائش میں پچیس ممالک کی شرکت

IQNA

بین الاقوامی قرآنی نمائش میں پچیس ممالک کی شرکت

6:44 - March 25, 2024
خبر کا کوڈ: 3516095
ایکنا: بین الاقوامی قرآنی نمائش میں دنیا کے پچیس اسلامی اور غیراسلامی ممالک شریک ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق؛ قرآنی نمائش کے بین الاقوامی سیکشن میں مسلم ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، الجزائر، سعودی عرب، تیونس، کویت، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، عراق، فلسطین، ملائیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا، ہندوستان، بحرین اور پاکستان موجود ہیں۔ اس کے علاوہ غیر مسلم ممالک جیسے فرانس، چین، کروشیا اور روس کے نمائندے بھی اس بین الاقوامی نمائش میں شریک نظر آتے ہیں۔

 

قرآن پاک کی 31ویں بین الاقوامی نمائش میں ان 18 ممالک کے اسٹال موجود ہیں جہاں انکے فن پارے رکھے گئے ہیں، ان میں سے 7 دیگر ممالک کے نمائندے بھی نمائش میں صرف مہمان کے طور پر موجود ہیں۔

 

حضور نمایندگان ۲۵ کشور در نمایشگاه بین‌المللی قرآن

 

بین الاقوامی سیکشن میں ہر روز موجودہ ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں مختلف نشستیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے فنی اور ثقافتی نمایندوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

25 اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ 30ویں بین الاقوامی قرآن کریم کی نمائش کا بین الاقوامی سیکشن اکیس مارچ سے آٹھ دن تک قرآنی اور اسلامی فن پاروں کے زائرین کی میزبانی کرے گا۔/

 

حضور نمایندگان ۲۵ کشور در نمایشگاه بین‌المللی قرآن

 

حضور نمایندگان ۲۵ کشور در نمایشگاه بین‌المللی قرآن

 

4206906

نظرات بینندگان
captcha