یونیسکو میں فلسطین کے حق میں تین قرارداد پاس

IQNA

یونیسکو میں فلسطین کے حق میں تین قرارداد پاس

6:50 - March 25, 2024
خبر کا کوڈ: 3516097
ایکنا: تعلیمی ثقافتی عالمی ادارہ (یونیسکو) نے فلسطین کے حق میں تین قرار داد پاس کرلیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق یونیسکو کی ایگزیکٹو کونسل نے جمعہ کے روز فلسطین کے حق میں تیسری قرارداد کی منظوری دی۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: جمعہ کے روز متفقہ طور پر دو قراردادوں کی منظوری کے بعد، یونیسکو نے تیسری قرارداد کی منظوری دی جس کا عنوان تھا: "غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کے اثرات  یونیسکو کے مشن کے پہلوؤں پر۔ " پچھلی دو قراردادیں مقبوضہ فلسطین اور فلسطینی ثقافتی اور تعلیمی اداروں کے بارے میں تھیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے تیسری قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: یونیسکو کے کام کے علاقوں میں فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے قراردادوں کا اجراء ضروری ہے کہ وہ جرائم اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر غور کرے۔

 

انہوں نے مزید کہا: ان قراردادوں کی منظوری فلسطینی عوام، ان کے ثقافتی ورثے اور تاریخ کے تحفظ کے لیے فوری ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے خلاف ورزیوں سے نمٹنے اور نقصانات کی نگرانی کے ذریعے عالمی برادری کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے. یہ اقدامات غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے بھی ضروری ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بدھ کو یونیسکو کی ایگزیکٹو کونسل نے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے دو قراردادوں "مقبوضہ فلسطین اور ثقافتی اور تعلیمی ادارے" کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔

 

ان تینوں قراردادوں کی منظوری غزہ پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملے کے سائے میں عمل میں لائی گئی جس میں تیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے علاوہ، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنی ہے۔ دوسری جانب قحط اور پانی اور خوراک کی کمی نے بہت سے لوگوں کی جانیں لے لی ہیں اور ان اقدامات کی وجہ سے صیہونی حکومت پر عالمی عدالت انصاف میں پہلی بار نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔/

 

4206823

نظرات بینندگان
captcha