بن راشد خطی مرکز امارات، عظیمی علمی ورثہ

IQNA

بن راشد خطی مرکز امارات، عظیمی علمی ورثہ

9:52 - April 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3516164
ایکنا: خطی قرآنی نسخہ مرکز شیخ محمد بن راشد آل مکتوم دبئی کے پاس دنیا کے نایاب خطی نسخے موجود ہیں۔

ایکنا نیوز، الاتحاد نیوز کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم سنٹر فار قرآنی مخطوطات، جو دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے ہیڈ کوارٹر میں واقع ہے، ۔ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے نایاب  قرآنی نسخوں کو محفوظ کرنے، دستاویز کرنے اور ان کی نمائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے.

اس مرکز میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ترکی، مصر اور شام جیسے ممالک سے جمع کیے گئے متعدد نادر مخطوطات موجود ہیں۔ نیز، شاندار تاریخی اور نایاب قرآن، جو ہاتھ سے لکھے ہوئے ہیں اور سونے کے پانی سے مزین ہیں، اس مجموعہ کی زینت ہیں۔

 

اس مرکز میں ایران سے خریدا گیا 420 سال پرانا قرآن بھی موجود ہے اور اس کے علاوہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اشعار پر مشتمل نسخے اور شیخ خلیفہ کے نفیس قرآن کے صفحات بھی اس میں آویزاں ہیں۔

مرکز نسخه های خطی قرآنی بن راشد امارات، گنجینه گرانبهای میراث اسلامی

 

 

اس مرکز میں اماراتی مصنف عبدالغفار حسین کی طرف سے عطیہ کردہ ایک خصوصی سیکشن بھی شامل ہے جو کہ بہت قیمتی ہے۔ اس مجموعے میں نایاب اور قیمتی نسخے اور قرآنی نسخے ہیں جو اس نے اسلامی دنیا کے مختلف حصوں سے حاصل کیے اور مختلف سائز اور جلدوں کے ہیں۔

یہ سنٹر 2013 میں دبئی کے علاقے الممزار میں قرآن پاک کے نفیس نسخوں کو محفوظ کرنے کے لیے کھولا گیا تھا۔/

 

مرکز نسخه های خطی قرآنی بن راشد امارات، گنجینه گرانبهای میراث اسلامی

 

4208544

نظرات بینندگان
captcha