انسانی حقوق کی کونسل نے صہیونی رژیم کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

قرارداد کی صورت میں

انسانی حقوق کی کونسل نے صہیونی رژیم کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا

9:52 - April 07, 2024
خبر کا کوڈ: 3516171
ایکنا: اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی رژیم کو اسلحوں پر پابندی لگائی جائے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج اسلامی ممالک کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے مطابق عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے امکان پر صیہونی حکومت کو سزا دے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اسلحہ بھیجنا بند کرے۔

اس قرارداد کی منظوری کا مقصد غزہ میں انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کو روکنا ہے۔ غزہ میں نسل کشی کے بارے میں ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا جاری کردہ فیصلہ  ایک دستاویز کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی اس دستاویز میں مقبوضہ بیت المقدس کی حکومت کی طرف سے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی کونسل نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار پر قابض حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

غزہ جنگ کے 6 ماہ بعد اور 33 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے سنجیدہ موقف اپنایا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ارکان میں سے 28 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکہ، جرمنی اور 6 دیگر ممالک نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا اور فرانس، البانیہ اور دیگر 11 ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔/

 

4208834

نظرات بینندگان
captcha