غزہ قرآنی طلباء کی حوصلہ افزائی+ ویڈیو

IQNA

غزہ قرآنی طلباء کی حوصلہ افزائی+ ویڈیو

12:08 - April 08, 2024
خبر کا کوڈ: 3516177
ایکنا: غزہ کی شمالی پٹی میں حفظ اور قاریوں کے ایک گروپ کو کورس مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق قرآن کریم کے حافظوں اور تلاوت کرنے والوں کے ایک نئے گروپ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع ایک پناہ گزین مرکز میں قرآن کریم کی تلاوت اور حفظ مکمل کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہو گئے۔

 

غزہ کی پٹی میں جنگ کے جاری رہنے اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم، اس کے ساتھ بھوک اور بے گھر ہونے کے باوجود غزہ کے لوگ اب بھی مختلف عمر کے گروہوں میں قرآن کریم پر عمل کرنے، قرآن کریم کو سیکھنے اور حفظ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ 

 

خدا کی کتاب کے متولیوں میں سے ایک نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشکل حالات اور خاندان اور کفالت کے نقصان کے باوجود وہ خدا کی کتاب کو حفظ اور تلاوت جاری رکھے ہوئے ہیں انکا کہنا تھا: ہم اپنے باپ دادا اور شہداء کے راستے پر چلیں گے۔

 

ان میں سے ایک اور حافظ کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کو حفظ کرنے کا منصوبہ خواتین قرآن سیکھنے والوں میں بہت مقبول تھا، اور ان رضاکاروں میں مختلف گروہ شامل تھے، جن میں قرآن کا ایک حصہ حفظ کرنے سے لے کر پورا قرآن پاک حفظ کرنا تھا۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4208980

نظرات بینندگان
captcha